دہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے انتخابات بیلیٹ پیپر کے ذریعے کرانے کا
مطالبہ پرقائم وزیر اعلی اروند کیجریوال نے الزام لگایا ہے کہ الیکٹرانک
ووٹنگ مشین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ممکن ہے اوربیلیٹ پیپر کے ذریعے منصفانہ ووٹ
ڈالنے کے لیے
اسے ملتوی کیا جانا چاہیے۔تینوں کارپوریشنوں کیلئے پولنگ 23 اپریل کو ہونا ہے اور آج نامزدگی کی آخری تاریخ تھی۔مسٹر کیجریوال نے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا
کہ ای وی ایم مشینوں کو 72 گھنٹے کے لیے ہمیں سونپ دینا چاہیے۔